انتخابی اصلاحات کمیٹی میں بڑی سیاسی جماعتوں کو یکساں نمائندگی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر قانون طارق فضل چوہدری کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کو کمیٹی میں دو، دو نشستیں دی جائیں گی، جبکہ اے این پی، بی اے پی، این پی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو ایک، ایک نشست ملے گی۔
مجوزہ کمیٹی کا مقصد انتخابی نظام میں بہتری اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی پیپلز پارٹی کو ملنے کا امکان ہے، تاہم پی ٹی آئی نے تاحال اپنی شمولیت کی تصدیق نہیں کی۔




Comments
Login to comment.