اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو کاروبار اور زرعی سرگرمیوں میں آگے بڑھانے کے لیے یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ذاتی قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد 75 لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئی ہے۔

وزیراعظم نے اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے کم از کم عمر کی حد بھی 21 سال سے کم کرکے 18 سال مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد نوجوان طلبہ اور کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد بھی اس پروگرام میں شامل ہوسکیں گے۔

حکومت کے مطابق رواں مالی سال کے دوران نوجوانوں میں قرضوں کی تقسیم کے لیے 292 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ اسکیم کے تحت فراہم کیے جانے  مخصوص کیا جائے تاکہ وہ بھی معاشی خودمختاری حاصل کرسکیں۔

.والے قرضوں میں 30 فیصد حصہ خواتین کے لیے