پاکستان اور سری لنکا آج پانچویں ون ڈے میں مدمقابل، شاہین آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم میدان میں اترے گی 
سری لنکا کا ٹاس جیت کا بولینگ کا فیصلہ
  (بولتا پاکستان HD):لاہور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا پانچواں میچ آج 27 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں مسلسل تین کامیابیوں کے بعد فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے، جبکہ سری لنکا کی ٹیم اہم مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں شاداب خان نے ناقابلِ شکست 113 رنز بنائے، جبکہ حارث رؤف کے ساتھ ان کی آخری وکٹ کی شراکت نے پاکستان کو یادگار فتح دلائی۔ اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز اور انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دی تھی۔ قو@followers