فرانس میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں جاری ہیں، جہاں مختلف شہروں میں لاکھوں افراد کے سڑکوں پر نکلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سرکاری شعبے کے ملازمین کی ہڑتالیں بھی احتجاج کا حصہ ہوں گی، جس سے صدر ایمانوئل میکرون کی حکومت کو ایک نئے سیاسی اور سماجی چیلنج کا سامنا ہے۔
گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری بے چینی کے بعد ان مظاہروں کو حکومت کے لیے ایک اہم امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔
احتجاج کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی خدمات متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
فرانس کی حکومت کے لیے اب اہم سوال یہ ہے کہ وہ عوامی بے چینی کو کم کرنے اور سیاسی صورتحال کو مستحکم بنانے کے لیے کیا اقدامات کرتی ہے.




Comments
Login to comment.