محکمہ موسمیات نے 10 سے 14 نومبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں، گرج چمک اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پوٹھوہار اور اسلام آباد کے بعض علاقوں میں شام یا رات کے اوقات میں بارش اور گرج چمک ہوسکتی ہے، جبکہ بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا کے علاقوں، بشمول چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ مسافروں کو پہاڑی علاقوں میں پھسلن اور ممکنہ سڑک بندش کے باعث احتیاط کی ہدایت کی.