اسلام آباد: پاکستان کے محکمہ موسمیات نے 25 اکتوبر کو جاری کردہ ہفتہ وار موسمیاتی پیش گوئی میں بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم اور صبح و رات کے اوقات میں سردی محسوس کی جاسکتی ہے۔
محکمے کے مطابق 29 اکتوبر کو گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور پوٹھوہار کے بعض مقامات پر بارش، تیز ہواؤں یا گرج چمک کا امکان ہے۔ 30 اور 31 اکتوبر کو بھی بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر ایسے موسمی حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔
شمالی علاقوں کا سفر کرنے والے افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ روانگی سے پہلے مقامی موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے متعلق تازہ اطلاعات ضرور دیکھیں۔ کسانوں اور مسافروں کے لیے بھی موسم کی پیشگی معلومات مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔




Comments
Login to comment.