سید اشتیاق حسین شاہ صاحب نہایت غریب پرور، ہمدرد، مخلص اور اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔ آپ ایبٹ آباد کے ایک چھوٹے سے گاؤں طوری شریف کی عظیم روحانی شخصیت پیر سید تقی شاہ کاظمی کبرویؒ بابا جی کی اولاد میں سے تھے۔ آپ نے ہمیشہ اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کی اور ضرورت مندوں کی مدد کو اپنی زندگی کا مقصد بنائے رکھا۔
گاؤں سے کسی بھی شخص کو کوئی کام درپیش ہوتا، خواہ وہ زندگی کے کسی بھی شعبے سے متعلق ہو، تو ایک ہی نام ذہن میں آتا تھا: سید اشتیاق حسین شاہ
خصوصاً اگر گاؤں یا خاندان کا کوئی فرد بیمار ہو جاتا تو سید اشتیاق حسین شاہ صاحب کا گھر اس کے لیے سہارا اور مسکن بن جاتا۔ اپنی انتہائی مصروف زندگی کے باوجود وہ وقت نکال کر بیمار کی عیادت، خدمت اور ہر ممکن مدد کے لیے حاضر رہتے۔ ان کی یہی بے لوث خدمتِ خلق، ہمدردی اور انسان دوستی ان شاء اللہ ان کے لیے مغفرت اور صدقۂ جاریہ کا ذریعہ بنے گی۔
وہ آج اس دارِ فانی سے رخصت ہو چکے ہیں، مگر ان کی محبت، خلوص، کردار اور خدمت آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ بعض لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں، مگر اپنے اچھے اعمال اور محبت بھری یادوں کی صورت میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں

PEOPLE DICTIONARY
سید اشتیاق حسین شاہ
سید اشتیاق حسین شاہ
SHO KPK Police · Abbottabad
Born 01 Jan 1962Died 17 Apr 2023
آج ہم ایک ایسی عظیم شخصیت کا ذکر کر رہے ہیں جن کے قلم، کردار اور عمل سے ہمیشہ خیر ہی نکلی۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں سید اشتیاق حسین شاہ صاحب کی، جنہوں نے پولیس فورس میں تقریباً 40 سال اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانت، محنت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ادا کیں۔


