پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ 26 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ رپورٹ شدہ ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 21 ارب 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تاہم معاشی ماہرین نے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جو رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔




Comments
Login to comment.