پاکپتن میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ جمعرات کے روز پنجاب کے ضلع پاکپتن میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں تک کارروائی کرتے ہوئے تباہ شدہ بس میں پھنسے مسافروں کو نکالا۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر کے طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی