ملک کے بیشتر علاقوں میں نومبر کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق نومبر 2026 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں معمول یا معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کی ماہانہ پیشگوئی کے مطابق شمالی پاکستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور شمال مغربی پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب سندھ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان کے بعض علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔