لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی نے ایک بار پھر خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 600 کی حد عبور کرگیا۔ فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری اور دیگر طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تازہ فضائی اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے۔ رائیونڈ 688 کے اے کیو آئی کے ساتھ فہرست میں سرفہرست رہا، جبکہ ملتان میں 655 اور فیصل آباد میں 600 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین صحت کے مطابق آلودہ فضا میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز، ماسک کا استعمال اور بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کی خصوصی حفاظت ضروری ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فضائی معیار بہتر ہونے تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔




Comments
Login to comment.