اسلام آباد: پاکستان میں نئے صوبوں کی تشکیل سے متعلق بحث ایک مرتبہ پھر سیاسی حلقوں میں زیرِ غور آگئی ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں انتظامی بنیادوں پر صوبوں کی تعداد 12 تک بڑھانے کی تجویز کی حمایت کردی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی ضروریات کے پیش نظر چھوٹے انتظامی یونٹس قائم کرنا وقت کی ضرورت بن سکتا ہے۔ ان کے مطابق نئے صوبوں کی تشکیل لسانی، نسلی یا سیاسی بنیادوں کے بجائے انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ہونی چاہیے۔

انہوں نے اختیارات اور وسائل کو صوبائی دارالحکومتوں تک محدود رکھنے کے بجائے مقامی حکومتوں اور عوامی اداروں تک منتقل کرنے پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے بھی سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا مطالبہ دہرایا ہے۔ تاہم نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا