اسلام آباد: شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 149ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغامات میں علامہ اقبال کی قومی، فکری اور ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ علامہ اقبال کا پیغام خودی، اتحاد، برداشت اور امن آج بھی پاکستانی قوم کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک سالہ تقریبات کا آغاز کیا جائے گا، جس میں بین الاقوامی کانفرنسز، علمی سیمینارز، ادبی میلوں، نمائشوں اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد شامل ہوگا۔

لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی